میں سارے سمندر کا پھیلا زہر
پی بھی جاؤں
تو کیا،
مری اس زمیں کا چلن بھی بدل
جائیگا
ستاروں کی گردش تو جاری رہے گی
اسی طرح جیسے،
کہ کمہار کا چاک تیزی سے محور
پہ چلتا رہے
اور.....
مٹی سے سب کو کھلونا بناتا رہے!!!
________________
|
Anguish - A Poem by Rashid Fazli |
No comments:
Post a Comment