Saturday, July 21, 2012

نظم : سفر

وہی آدمی ہے
جو پہلے بھی مجھ سے سفر میں ملا تھا
اچانک کسی اجنبی یاد کی
ایک بے رنگ و بے نور دہلیز پر
اکیلا مجھے چھوڑ کر چل دیا تھا
وہی آدمی ہے
سفر سے جو پہلے
اکیلا کھڑا تھا
"مجھے ڈھونڈتا تھا"
مگر میں نہیں ہوں
کئی سال پہلے
سفر نے مجھے ہر
جُڑی چوکھٹوں سے
الگ کر دیا ہے!!
________________

Rashid Fazli Poetry
Safar : the Journey by Rashid Fazli

No comments:

Post a Comment