Wednesday, October 3, 2018

Hamd

Hamd

حمد

میں تیرےعالمِ ہست کا
ایک بے نام ذرہ سہی
یا کہ وہ بھی نہیں،
تو مری لکنتِ نطق کو
کچھ تو اَلفاظ دے
جسم اپنا نہیں!
قلب اپنا نہیں!!
یہ زباں بھی نہیں!!!
تُو تو  آقا ہے سارے جہاں کا
تُو مجھے، اِک ثناۓ مجسم کا کوئی بھی ذرہ بنا لے،
حمد میں تاکہ میں تیری شامل رہوں
حمد تیری کروں،
مجھ میں طاقت نہیں......
لفظ اپنا نہیں،
جان اپنی نہیں......
یہ زباں بھی نہیں
کچھ بھی اپنا نہیں!!

راشد فضلی